آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ربیع الاوّل 1442ھ28؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نیشنل ٹی20کپ، 90لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں تقریباً 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پس سی بی ) کے مطابق نیشنل ٹی 20 کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ ٹیم  25 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا، ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بیٹسمین، بالرز اور وکٹ کیپر کو ایک ایک لاکھ روپےانعام ملے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ میچ کے بہترین کھلاڑی کو25 ہزار، مین آف دی فائنل کو 35 ہزار روپے دیئےجائیں گے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کے مطابق پر کشش انعامی رقم کامقصد کرکٹ سے ملنے والا پیسہ کرکٹرز کو دینا ہے، کورونا میں ڈبل لیگ والا ٹی 20 کپ کھلاڑیوں کی آمدن بھی دگنی کردے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید