• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پراسلحہ کی نمائش کرنے والے 3 ملزمان گرفتار


سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں عبدالرحیم، مرزا نعمان اور عبدالرحمان شامل ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شیشہ وحقہ پیتے ہوئے اسلحہ کی ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرتے تھے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان اسلحہ کی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے شہریوں میں خوف وہراس پھیلاتے تھے۔

تازہ ترین