• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرگز سے متعلق تحقیقات میں دیا مرزا بھی اداروں کے نشانے پر آگئیں

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت خودکشی سے متعلق منشیات کیس میں ڈرگز کے معاملے کی تحقیقات میں دپیکا پڈوکون کے بعد اب دیا مرزا کو بھی سوالات و جوابات کے لیے طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب مِس ایشیا پیسیفک دیا مرزا بھی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ریڈار پر آگئی ہیں۔

دیا مرزا کو بہت جلد سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں منشیات سے متعلق کیس میں طلب کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی میں دورانِ تفتیش منشیات فروشوں انکوش اور انوج کیشوانی کے انکشافات کے بعد دیا مرزا کا نام سامنے آیا ہے۔

دیا مرزا کی منیجر منشیات فروش انوج کی دوست ہے جو دیا مرزا کو ڈرگز دیا کرتی تھی۔

رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تحقیقاتی ادارے نے دیا مرزا پر 2019 میں ڈرگز خریدنے کی تفصیلات پر ہاتھ رکھے ہیں، کیونکہ اداکارہ کی منیجر نے ڈرگز کے معاملے پر ہی منشیات فروش سے ملاقاتیں کی تھیں۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پہلے دیا مرزا کی منیجر اور پھر ان کے بعد اداکارہ کو سوالات کے لیے طلب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خود کشی کے بعد تحقیقاتی اداروں نے جب اپنی تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا تو وہ بالی ووڈ میں ستاروں کے ڈرگز استعمال کرنے اور انڈسٹری میں ڈرگ مافیا تک جاپہنچا۔

سشانت کی سابقہ دوست ریا چکرورتی کو بھی آنجہانی اداکار کو ڈرگز دینے کے معاملے پر گرفتار کیا گیا۔

علاوہ ازیں بھارتی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کو بھی اس ہفتے تفتیش کے لیے طلب کیا جائے گا۔

تازہ ترین