• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ میں منشیات کیخلاف تحقیقات، روینا کا خیرمقدم

بھارتی اداکارہ روینا ٹنڈن نے دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں ڈرگز مافیا کے خلاف آپریشن کا خیرمقدم کیا ہے۔

بالی ووڈ میں سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خود کشی کے بعد تحقیقی اداروں نے جب اپنی تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا تو وہ بالی ووڈ میں ستاروں کے ڈرگز استعمال کرنے اور انڈسٹری میں ڈرگ مافیا تک جاپہنچا۔

سشانت کی سابقہ دوست ریا چکرورتی کو بھی آنجہانی اداکار کو ڈرگز دینے کے معاملے پر گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب بالی ووڈ اسٹار کنگنا رناوت کے بیان سے اس شک کو اس وقت تقویت ملی جب انہوں نے دعویٰ کیا کہ بالی ووڈ کے 99 فیصد لوگ ڈرگز کے عادی ہیں۔


اس کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بالی ووڈ میں ڈرگز مافیا کے گٹھ جوڑ سے متعلق تفتیش بھی شروع کردی۔

اس تفتیش کو 1990 کے عشرے کی مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک روینا ٹنڈن نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے زور دیا کہ ڈرگ ڈیلرز اور سپلائرز کو سزا دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ’صفائی‘ کا وقت آگیا ہے، یہ بہت خوش آئند ہے، یہ آنے والی نسلوں کی مدد کرے گا۔

روینا ٹنڈن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ابھی یہاں سے شروع کریں، یقیناً اسے دیگر شعبوں تک بڑھائیں اور اسے (ڈرگز کو) جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔

یہ منافع کمانے والے رشوت خور ’بڑے لوگ‘ جو خود آنکھیں بند کرکے لوگوں کی زندگی برباد کردیتے ہیں۔


تازہ ترین