• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی پیشی پر نیب آفس پر پتھراؤ کا کیس، 27لیگی رہنماؤں،کارکنوں کی ضمانتوں میں 30ستمبر تک توسیع

لاہور (نمائندہ جنگ) مریم نواز کی پیشی پر نیب آفس پر پتھراؤ کے کیس میں 27لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی عبوری ضمانتوں میں 30ستمبر تک توسیع ہوگئی۔ رانا ثناء اللہ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر رہنما انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ حکومت نے سی سی پی او کو واضح کیا کہ 21ویں گریڈ میں ترقی تب ملے گی جب ن لیگ پر مقدمے بناؤ گے۔ پولیس نے جھوٹے مقدمے میں نامزد کیا، سیاسی بنیادوں پر دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں۔
تازہ ترین