• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسک گرفتاری میں رکاوٹ،موسٹ وانٹڈعابدقابو نہ آسکا

لاہور(نمائندہ جنگ)ماسک گرفتاری میں رکاوٹ بن گیا،موسٹ وانٹڈعابدقابو نہ آسکا۔ پاکستان کے موسٹ وانٹڈ عابدملہی کی گر فتاری کے لئےآئی جی پنجاب انعام غنی نےتمام اضلاع میں ریپڈ رسپانس فورس تشکیل دے دی، ہرشہر میں ایک پولیس کی گاڑی ایک اے ایس آئی اور 4 کانسٹیبلز24گھنٹے گشت کرینگے،موٹروے پر خاتون سے زیادتی میں ملوث مرکزی ملزم عابد ملہی کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا۔

ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے لیے پولیس کی 8 ٹیموں کے مسلسل چھاپے اور ملزم کے7 مختلف حلیوں پر مشتمل خاکے بھی کارگر ثابت نہ ہو سکے، تفتیشی ٹیموں کے ذرائع کے مطابق کورونا سے بچاؤ کا ماسک مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری میں رکاوٹ بن گیا۔

تفتیشی ٹیموں کو ماسک کے پیچھے چھپے ملزم کو تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

عابد ملہی ماسک کا استعمال کرکے باآسانی سفر کر رہا ہے، شریک ملزم شفقت کی نشاندہی پر چھاپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

تازہ ترین