سکھر (بیورو رپورٹ) سیشن کورٹ سکھر کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے نیب کی جانب سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کیخلاف دائر ریفرنس کے گواہان کے بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست مسترد دی۔ عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی اور احتساب عدالت سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ سے گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں خورشید احمد شاہ کے وکیل ایڈوکیٹ مکیش کمار نے کہا ہے کہ عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ بیان ریکارڈ کرنے کا اختیار احتساب عدالت کو ہے۔