• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بورڈ، ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 249امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور تمام طلباء کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 100فیصد رہا۔ انہوں نے بتایا کہ کووڈ 19کی وجہ سے اس سال امتحانات منعقد نہیں ہوئے بلکہ طلباء کو پروموٹ کرنے کی حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام طلباء کو گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبروں کے مطابق بارہویں جماعت کے پرچوں میں نمبرز دیئے گئے ہیں ساتھ ہی بارہویں جماعت کے پرچوں میں تین فیصد اضافی نمبرز بھی دیئے گئے ہیں۔ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 5طلباء اے ون گریڈ، 37 اے گریڈ، 51 بی گریڈ، 58 سی گریڈ، 61 ڈی گریڈ اور 37 ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔
تازہ ترین