• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات میں 3بھانجوں کوزخمی کر دیا،چھوٹے نے بڑے بھائی کوگولی مار دی

لاہور،کاہنہ (کرائم رپورٹرسے،نامہ نگار) گجومتہ پنڈ میں جائیداد کے تنازع پر ماموں نے فائرنگ کر کے ایک کانسٹیبل سمیت 3 بھانجوں کوزخمی کر دیا ۔ خالد عرف خالا ارائیں نے مضروب بھانجو ں کے والد عبدالمجید سے اسکا گھر خرید رکھا تھا جسکا قبضہ حاصل کرنے کے لئے جب وہ آیا تو بھانجوں نے اس سے اپنے حصہ کا مطالبہ کیا اور تلخ کلامی پر خالد نے فائرنگ کر دی جسکی زد میں آ کر عمر حیات عرف گھنٹی مشتاق اور ایک پولیس کانسٹیبل عبدارشید عرف شاکا زخمی ہو گئے۔گھریلو لین دین کے جھگڑے پرچھوٹے بھائی نبیل نے بڑھے بھائی شکیل کو فائرنگ کر کےشدید زخمی کردیا ۔ پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی . متاثرہ شخص گولیاں لگنے سے تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لاہور زیر علاج ہے ۔
تازہ ترین