آپ آف لائن ہیں
جمعہ12؍ربیع الاوّل 1442ھ 30؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فراہمی و نکاسی آب منصوبوں کی جلد تکمیل اولین ترجیح،ملک عامر ڈوگر

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ملتان شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے اور نئی سکیموں کا اجراء اولین ترجیح ہے، یہ بات انہوں نےقومی حلقہ 155 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کی ،اس دوران ایم ڈی واسا ناصراقبال نے 13 کروڑ روپے کے جاری ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں بتایا کہ سیوریج نارتھ، ساؤتھ اور سنٹرل ڈویژنوں میں نکاسی آب کے منصوبوں پر 90 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ واٹر سپلائی سکیموں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔

ملتان سے مزید