• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادر پورراں، دو مبینہ رہزنوں پر شہریوں کا تشدد، پولیس کے حوالے

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ قادر پور راں کے علاقے گلی بہادر شاہ موضع لوٹھڑ میں دو مشکوک افراد کسی کو لوٹنے کی غرض سے موٹرسائیکل پر موجود تھے جن کو اہل علاقہ نے گھیراو کر کے دبوچ لیا ان کے قبضے سے پسٹل برآمد کر لئے گئے ان کی خوب دھلائی کے بعد متعلقہ پولیس کو اطلاع دی۔ملزمان کی شناخت محمد راشد سکنہ چک تین ہانس اور اسد عباس سکنہ اڈا بوہڑ کے نام سے ہوئی، ان کو پولیس تھانے لے گئے۔
تازہ ترین