آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ربیع الاوّل 1442ھ 27؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ٹام کروز فلم کیلئے اسپیس میں کب جائیں گے؟ فیصلہ ہوگیا

ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی خلا میں فلم کی عکس بندی سے متعلق رپورٹس کی تصدیق ہوگئی، اداکار کی فلم ڈائریکٹر کے ہمراہ خلا میں جانے کی تاریخ سامنے آگئی۔

رواں سال 6 مئی کو ناسا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ٹام کروز اپنی فلم کی عکس بندی خلا میں کریں گے۔

اس کے بعد فلمی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں تھی تاہم اسی دوران خود ٹام کروز نے بھی خلاف میں جانے اور وہاں فلم کی عکس بندی کی تصدیق کی۔

تاہم اب فلمی ستارے اور فلم کے ہدایت کار کی جانب سے خلا میں جانے کا حتمی مہینہ بھی سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خلائی مشن سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے ادارے اسپیس شٹل المینیک نے ایک چارٹ شیئر کیا۔

اس چارٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اکتوبر 2021 میں اسپیس ایکس نامی کمپنی کے پائلٹ لوپیز الیگریا کے ہمراہ ٹام کروز اور معروف ہدایت کار ڈوگ لیمن بھی خلا میں جائیں گے۔

اس چارٹ میں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ اسپیس میں جانے کے لیے ان کے ساتھ ایک اور شخص کی سیٹ خالی ہے، تاہم اس پر کوئی نام سامنے نہیں آسکا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے بھی اس معاملے میں  اپنی شمولیت کی تصدیق کرچکا ہے۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ٹام کروز اکتوبر 2021 میں ہی فلم کی عکس بندی شروع کردیں گے یا پھر یہ اپنی نوعیت کی پہلی عکس بندی کا صرف آغاز ہوگا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید