• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چونیاں: زمین کے تنازعے پر باپ اور 4 بیٹوں کا قتل


 پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں زمین کے تنازع پر ایک شخص نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی اور 4 بھتیجوں کو قتل کردیا۔

قصور کے تھانا الٰہ آباد کے گاؤں بونگی کلیاں میں زمین کے ٹکڑے نے پورا گھر اجاڑ دیا۔

سگے بھائی نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے بھائی اور اس کے 4 بیٹوں کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ مرنے والوں کا چلتا ٹریکٹر بےقابو ہو کر اُلٹ گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 26 سالہ کلیم، 30 سالہ ندیم، 20 سالہ زاہد، 18سالہ شاہد اور ان کے والد 50 سالہ امین شامل ہیں۔

پولیس، ریسکیو، اسپیشل برانچ اور دیگر تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے لاشیں قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔

تازہ ترین