• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج جاری


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہرو ں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

راولپنڈی

راولپنڈی جنگ آفس کے باہر ہونے والے احتجاج میں سینئر صحافیوں حنیف خالد، اظہر سہیل، آصف علی بھٹی، امجد عباسی، ناصر زیدی، عامر غوری سمیت وکلاء، سیاسی و سماجی کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

لاہور

لاہور میں ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کیمپ میں واپڈا سی بی اے یونین حیدر آباد کے سیکریٹری حنیف خان سمیت سینئر صحافیوں ظہیر انجم، عاصم حسین، اویس قرنی، فاروق اعوان، شگفتہ ناز اور عائشہ اکرم نے شرکت کی۔

شرکاء نے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی اور آزادی صحافت کے حق میں نعرے لگائے۔

پشاور

پشاور میں جیو اور دی نیوز کے دفاتر کے باہر صحافیوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں صحافیوں نے جنگ بلڈنگ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

نوابشاہ

نواب شاہ میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کیا۔

بہاولپور

بہاولپور میں صحافیوں نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف پریس کلب میں احتجاج کیا۔

اس احتجاج میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مقامی رہنما ملک شاہ محمد چنٹر بھی شریک ہوئے۔

تازہ ترین