• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد احمد ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل میں کامیاب

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی سینئر اداکارہ، ہدایت کارہ و پروڈیوسر سکینہ سموں کی فیچر فلم ʼانتظار میں کردار ادا کرنے والے خالد احمد نے ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔سکینہ سموں نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ اس خوشی کو شیئر کیا۔انہوں نے لکھا کہ خالد احمد صاحب نے نیویارک میں ہونے والے ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں انتظار فلم بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔سکینہ سموں نے اداکار خالد احمد کو اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور لکھا کہ یہ کسی بھی پاکستانی اداکار کو دیا جانے والا پہلا بین الاقوامی ایوارڈ ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اگر میں غلط ہوں تو تصحیح کردیں۔فلم ’انتظار‘ کو امریکا میں ہونے والے ’ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں پیش کیا گیا تھا جو رواں ماہ 10 سے 13 ستمبر کے درمیان امریکی ریاست نیویارک میں15ویں ’ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ کا انعقاد ہوا تھا جس میں دنیا کے 25 ممالک کی 94 فلمیں پیش کی گئیں۔فیسٹیول میں مجموعی طور پر 94 فلمیں اور ویب سیریز سمیت میوزک ویڈیوز پیش کی گئیں، جن میں سے 47 فیچر فلمیں ہیں اور ان میں پاکستانی فلم ’انتظار‘ بھی شامل تھی۔خالد احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس کامیابی سے متعلق پرجوش ہونے کا اعتراف کیا ۔

تازہ ترین