• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہراسانی پر معافی کے بعد ایلین ڈیجنرس شو کے 18ویں سیزن کا آغاز

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اداکارہ، ٹی وی میزبان اور کامیڈین 62سالہ ایلین ڈیجنرس نے ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک اور جنسی ہراسانی پر معافی مانگتے ہوئے شو کے 18ویں سیزن کا آغاز کردیا۔ ایلین ڈیجنرس شو کا شمار دن میں دیکھے جانے والے سب سے زیادہ شوز میں ہوتا ہے اور ان کے ریئلٹی کامیڈی شو کا اب 18واں سیزن چل رہا ہے۔ان کے شو نے 171 ایمی ایوارڈز سمیت کئی ایوارڈز جیت رکھے ہیں اور ان کے شو میں کئی نامور شخصیات شامل ہوچکی ہیں۔برطانوی خبررساں ادارے ʼ کی رپورٹ کے مطابق 62 سالہ ایلن ڈیجنرس نے شو کے 18ویں سیزن کے پریمیئر کے آغاز میں کہا کہ میں نے سیکھا ہے کہ جو چیزیں یہاں ہوئیں وہ کبھی نہیں ہونی چاہیے تھیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اسے بہت سنجیدگی سے لیا اور میں ان لوگوں سے معافی مانگتی ہوں جو متاثر ہوئے۔ایلن ڈیجنرس نے مزید کہا کہ ہم نے ضروری تبدیلیاں کی ہیں اور آج ہم نئے سلسلے کا آغاز کررہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ مہینے بیک اسٹیج موجود موسائل کی وجہ سے شو کی جانب سے دیے جانیوالے مہربانی اور خوشی پھیلانے کے عوامی پیغام کو مجروح کیا تھا۔ایلن ڈیجنرس نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں، انہوں نے کہا کہ میرا خیال نہیں کہ میں اتنی اچھی ہوں کہ میں 17 سال سے روز یہاں آتی ہوں اور آپ کو بیوقوف بناتی ہوں۔ایلین ڈیجنرس شو کے ساتھ کام کرنے والے کم از کم 4 درجن سابق اور حالیہ ملازمین نے رواں برس جولائی میں شو کے اعلیٰ عہدیداروں پر استحصال کرنے، ناروا سلوک روا رکھے جانے سمیت جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔اور گزشتہ ماہ اگست میں وارنر برادرز کمپنی نے شو کے تین سینئر پروڈیوسرز کو الزامات ثابت ہونے پر برطرف بھی کردیا تھا۔
تازہ ترین