• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی ہیکرز حملوں کیخلاف ایڈوائزری جاری

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) ہیکرز کی قیمتی معلومات چرانے اور اہم شخصیات کے آئی ڈی اور پاس ورڈ چرانے کی نئی چال سامنے آ گئی ہے- ہیکررز مختلف ممالک میں تعینات ڈیفنس اتاشیوں اور اداروں کو حملوں کانشانہ بنانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں-

حکومت نے ہیکرز کے حملوں کے خلاف ایڈوائزری جاری کردی ایڈوائزری تمام وزارتوں و ڈویژنز کے سیکرٹریز اور صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو بھجوادی گئی ہے ایڈوائزری کے مطابق ہیکرز وزارت خارجہ کی طرز پر ای میلز بھیج رہے ہیں ای میلز میں ملٹری کوپ میں ملوث ہونے سے آگاہ کیا جاتا ہےای میلز کے منسلک دستاویز پر کلک کرنے سے ڈیٹا چوری ہوسکتاہے-

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز اہم شخصیات کے آئی ڈی اور پاس ورڈ چرانا چاہتے ہیں-

ایڈوائزری میں غیر ضروری سافٹ وئیرز ایپلیکیشنز ڈیلیٹ- بغیر تصدیق ایم میلز کے ساتھ منسلک دستاویزات نہ کھولنے اورسسٹم میں موجود سافٹ وئیرز اپڈیٹ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

تازہ ترین