• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین کا تنازع، قصور میں بھتیجے نےچچا اور 4 کزن قتل کردیئے

زمین کا تنازع، قصور میں بھتیجے نےچچا اور 4 کزن قتل کردیئے 



قصور( مانیٹر نگ سیل) قصور کے علاقے الٰہ آباد میں زمین کے جھگڑےپر بھتیجے نےچچااور4 کزن قتل کردیئے۔ الہ آباد کے نواحی گاؤں بونگی کلیاں میں زمین کے تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل کردیئے گئے۔ جاں بحق افراد میں کلیم، ندیم، زاہد، شاہد اور والد امین شامل ہیں جبکہ ملزم پانچ افراد کو قتل کر کے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔ڈی ایس پی چونیاں خالد اسلم تھانہ الہ آباد پولیس، ریسکیو، سپیشل برانچ اور دیگر تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔پولیس نے لاشیں تحویل میں لے لیکر کارروائی شروع کردی جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں منتقل کردیا ہے ۔

تازہ ترین