• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کا باسمتی چاول پاکستان کی پہچان ہے،حسین گردیزی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پنجاب کا باسمتی چاول منفرد خوشبو اور ذائقہ کی وجہ سے پاکستان کی پہچان ہے۔باسمتی اقسام کا تحفظ ہر فورم پر کیا جائے گا یہ بات وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے چاول کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔ وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ دھان ایک اہم نقد آور فصل ہے اور ہمارا ملک دنیامیں چاول برآمد کرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے۔یہ فصل ہماری غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ زرمبادلہ کمانے کا بھی اہم ذریعہ ہے۔ پاکستانی باسمتی چاول اپنی خوشبو اور کوالٹی کی وجہ سے پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے۔مالی سال 2019-20 کے دوران 2.19 ملین ٹن چاول برآمد کئے گئے جس سے1.04 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔اس سال چاول کی برآمدات میں 2 ارب ڈالرتک اضافہ کی توقع ہے۔
تازہ ترین