• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں غذائی سپلیمنٹ کی رینج متعارف

راولپنڈی(جنگ نیوز)فوکس اینڈ رولز فارماسوٹیکل اور ساکھ فارماسوٹیکل نے پاکستان میں گزشتہ روز ایک تقریب میں بیلی وی کے نام سے غذائی سپلیمنٹس کی رینج متعارف کرادی ۔ تقریب میں فوکس اینڈ رولز کے سی ای او فاضل حنان، ساکھ فارماسوٹیکل کے سی ای او سید مصطفی حسین کاظمی اور کرکٹر شعیب اختر سمیت متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی ۔تعارفی تقریب کے موقع پرفوکس اینڈ رولز کے سی ای او فاضل حنان نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ ہم نے پاکستان میں غذائی سپلیمنٹس کے خلاء کو پُر کرنے کے لیے ساکھ فارماسوٹیکلز کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ پاکستانیوں کو بھی دیگر ترقی یافتہ ممالک کی طرح اعلیٰ معیار کی ملٹی وٹامنز اور سپلیمنٹس تک رسائی حاصل ہو۔ساکھ فارماکے سی ای او سید مصطفی حسین کاظمی نے پاکستان کو درپیش مشکل حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اشتراک نہ صرف پاکستانیوں کو صحت مند رکھنے میں معاون ہوگا بلکہ اس سے پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے بھی بھر پور فائدہ حاصل ہوگا۔
تازہ ترین