• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن سےمذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوئے،گورنرپنجاب

لاہور( نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بندنہیں ہوئے۔مولانا فضل الر حمن کو لانگ مارچ کی اجازت دی تھی اب اپوزیشن جماعتوں کی راہ میں بھی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔نیب حکومت نہیں اور حکومت نیب نہیں۔کس کو کب بلانا ہے، کس کو کب گر فتار کر نا ہے یہ حکومت کانہیں نیب کا معاملہ ہے۔ وہ پاکستان ڈیری ایکسپو 2020ء میں شر کت کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔
تازہ ترین