• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون بہادر قوم‘ اپنی الگ پہچان رکھتی ہے‘ ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان، جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال،ضلعی صدر پشین سعد اللہ ترین جنرل سیکرٹری میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ اورآغا عمر شاہ اچکزئی نے بیان میں پشتون کلچر ڈے پر تمام پشتونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کلچر ڈے کا مقصد اپنی ثقافت سے دنیا کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ پشتون ایک بہادر ،نڈر اور حکمران قوم کی حیثیت سے اپنی الگ پہچان رکھتی ہے ان کی بہادری شجاعت اور ان کی اسلام دوستی کے بے شمار واقعات ہیں ۔انہوں نے بیان میں حکام سے مطالبہ کیا کہ ہنہ اوڑک روڈ خاص طور پر دشت روڈ ایئر پورٹ روڈ پر ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے کیونکہ اس غیر قانونی حرکات کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ انتظامیہ اس جانب خصوصی توجہ دیتے ہوئے دفعہ 144 لگا کر ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے۔خطرناک کھیل نے کئی گھرانوں کو تباہ کردیا پولیس و انتظامیہ اس عمل کو روکنے کیلئے مربوط لائحہ عمل اختیار کریں۔
تازہ ترین