• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے سکولوں میں چھٹی سے مڈل تک کی کلاسز شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر) سکولوں میں تعلیم بحالی کےدوسرے فیزمیں چھٹی،ساتویں اورآٹھویں جماعت کےطلباء کی کلاسزہوگئیں، مقررہ ایس او پیز کے تحت گزشتہ روز اساتذہ نے طلبا کا استقبال کیا، ۔دوسرے مرحلےمیں ملک بھرکے مڈل سکول بھی ایس او پیز کے مطابق کھول دیئےگئے، سکول کھلنے پر جہاں والدین نےاطمینان کا اظہار کیا ہے وہیں طلباء بھی پہلے دن سکول آنےپرخوش دکھائی دیئے، طلباء کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کھلنےسے وہ اپنے امتحانات کی تیاری کرسکیں گے۔اساتذہ کا کہنا ہےکہ حکومت کی جانب سےمڈل کلاسسز کا آغاز مثبت فیصلہ ہے۔ دوسری طرف حکام کا کہنا ہے کہ کورونا صورتحال کودیکھتے ہوئے پرائمری سکولوں کو 30 ستمبر سے کھولنےکی اجازت وفاقی حکومت سےمشاورت کے بعد دی جائے گی جس پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کا کہناہے کہ حکومت پرائمری سکولوں کو بھی کھولنے کی اجازت دے، مزید خسارہ برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
تازہ ترین