• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی ملازم کش پالیسیوں کیخلاف اساتذہ سراپا احتجاج

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین اور دیگر محکمانہ ملازمین تنظیموں کے زیراہتمام حکومتیپالیسیوں کے خلاف آج دن ڈیڑھ بجے نواں شہر چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، ریلی میں ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی سمیت دیگر تحصیل و اضلاع سے اساتذہ کے قافلے شرکت کریں گے ، ریلی میں پنجاب اسمبلی کے سامنے 6اکتوبر کو احتجاجی دھرنا و مظاہرے بارے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، اس سلسلے میں رانا الطاف حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ملازم کش پالیسیوں کے خلاف اساتذہ سروں پر کفن باندھ کر نکل چکے ہیں، ایسے حالات تو آمریت کے دور میں بھی پیدا نہیں ہوئے۔
تازہ ترین