• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی انجینئرنگ کمپنی کے وفد کی چیئرمین ریلوے سے ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی سے وزارت ریلوے میں چینی سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن کے منیجر ڈائریکٹر وانگ چاؤزو کی سربراہی میں چینی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں رسالپور فیکٹری اور کیرج فیکٹری اسلام آباد میں لوکوموٹیوز اور کوچز ،ویگنز بنانے کے لئےمشترکہ طور پر سرمایہ کاری کے حوالے سے معاملات زیر بحث لائے گئے۔ راولپنڈی اسلام آباد سرکلر ریلوے ، نالہ لئی ایکسپریس وےکے علاوہ سکھر،جیکب آباد ، کوئٹہ، گوادر پراجیکٹ بھی زیر بحث آئے اور مذکورہ کمپنیوں کے ساتھ ایم اویو بھی سائن کیا گیا ۔ آنے والے وقت میں پاکستان ریلوے چینی ماہرین اور ریل ایکسپرٹس کی مدد سے اپنی فیکٹریوں میں کوچز اور لوکوموٹیوز بھی بنا سکے گا۔
تازہ ترین