• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمت صحابہؓ مارچ کے حوالے سے روٹ کلیئر کرانے کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان عبدالعامر خٹک نے عظمت صحابہ مارچ کے حوالے سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن انتظامیہ کو روٹ کلیئر کرانے اور پیچ ورک کا کام مکمل کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے میٹرو پولیٹن آفیسر انفراسٹکچر زاہد اقبال کو فوکل پرسن مقرر کردیا ہے، زاہد اقبال جلوس کے روٹس پر پیچ ورک لگانے اور لائٹس کو فعال کرانے کی ذمہ داری بھی انجام دیں گے جبکہ عبدالمجید قیصرانی جلوس کے روٹس پر وال چاکنگ، ہینڈ بل سمیت بینرز ہٹوانے کے ذمہ دار ہوں گے۔
تازہ ترین