• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر اتحاد ،کینٹ نمبر ون سکول کے طالب علموں میں ماسک تقسیم

پشاور (لیڈی رپورٹر)تاجر اتحاد خیبر پختونخواکے صوبائی صدر مجیب الرحمن کی زیر قیادت کینٹ نمبر ون سکول میں پرنسپل عتیق الرحمن کی موجودگی میں کینٹ نمبر ون سکول کے طالب علموں میں ماسک تقسیم کیے اور تمام طالب علموں سے اپیل کی کہ ماسک زندگی اور سکول کھلے رکھنے کی ضمانت ہیں اس لئے میں تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے پرنسپل اور اساتزہ سے اپیل کرتا ہوں کہ سکولوں میں سینیٹاہزر، ماسک ایس او پی کے تحت بچوں کو عمل پیرا کرنے کی ہدایت کرے اور ان بچوں کے ذریعے کورونا وائرس کے خلاف اپنے گھروں میں آگاہی پیدا کریں، اس موقع پر ظفر منہاس، نصیرالدین ہاشمی،حاجی یاسین، شاہد خان اور اساتزہ موجود تھے۔
تازہ ترین