• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ڈیفنس میں چور کی ایک دن میں 2 وارداتیں


کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک چور نے ایک ہی روز میں دو مختلف مقامات پر دو وارداتیں کیں۔

ڈیفنس فیز 4 اور فیز 6 میں چوری کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں چور کو ایک دکان سے آسانی سے موبائل فون چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری واردات میں اسی چور کو نقدی نکالتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں چوری کے دوران شہری کو شور مچاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈیفنس کے علاقوں میں ہونے والی وارداتیں 18 ستمبر کو ہوئیں تاہم پولیس ملزم کو پکڑنے میں تاحال ناکام ہے۔

تازہ ترین