• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کٹھ پتلی حکومت کے اعصاب پر سوار ہوچکیں، عظمیٰ بخاری


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پارٹی کی نائب صدر مریم نواز اس وقت کٹھ پتلی حکومت کے اعصاب پر سوار ہوچکی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض چوہان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا۔

قبل ازیں فیاض چوہان نے کہا تھا کہ کرپشن کے کیسز کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف جلد گرفتار ہوں گے۔

انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کا اندر جانا عمران خان کی خواہش نہیں بلکہ احتساب کی ضرور ت ہے۔

تاہم اس پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے ردِ عمل بھی سامنے آگیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کٹھ پتلی حکومت کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ چوہان صاحب کو صرف مریم نواز کی جوتیوں کی قیمت بتانے کے لیے رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے شہباز گل کی ڈیوٹی پارٹی قائد نواز شریف کے کھانوں پر بطور ماسٹر شیف تھی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اب فیاض چوہان کی ڈیوٹی مریم نواز کے جوتوں کے برانڈ چیک کرنا ہے۔

تازہ ترین