• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری سندھ صوبے کا قیام کراچی کے مسائل کا حل ہے، خالد مقبول صدیقی


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان  کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شہری سندھ صوبے یا جنوبی سندھ صوبے کا قیام کراچی کے مسائل کا حل ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کراچی مارچ کا آغاز کریم آباد سے ہوا، جس میں کارکن اور پارٹی عہدیدار مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں پہنچے۔

مارچ کی قیادت مرکزی قائدین نے کی، مارچ کے شرکاء ریلی کی شکل میں مزار قائد کے سامنے پہنچے جہاں خالد مقبول صدیقی نے گرما گرم خطاب کیا۔

خالد صدیقی نے کہا کہ تمام مسائل کا ایک ہی حل ہے اور تمام مطالبوں کا ایک مطالبہ ہے۔

سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ تو لے کر رہیں گے۔

عامر خان نے کہا کہ جنہیں ایم کیو ایم کا شیرازہ بکھرنے کی غلط فہمی تھی وہ آج شرمندہ ہیں ۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی کا مسئلہ نالوں کی صفائی نہیں بلکہ غلط مردم شماری ہے جس میں تین کروڑ آبادی کو ڈیڑھ کروڑ گنا گیا۔

تازہ ترین