آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

روینا ٹنڈن کا بولی وڈ میں ڈرگز مافیا کے خلاف آپریشن کا خیرمقدم

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ روینا ٹنڈن نے دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری بولی وڈ میں ڈرگز مافیا کے خلاف آپریشن کا خیرمقدم کیا ہے۔اس تفتیش کو 1990 کے عشرے کی مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک روینا ٹنڈن نے خوش آئند قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رونیا نے زور دیا کہ ڈرگ ڈیلرز اور سپلائرز کو سزا دی جائے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب ’صفائی‘ کا وقت آگیا ہے، یہ بہت خوش آئند ہے، یہ آنے والی نسلوں کی مدد کرے گا۔روینا ٹنڈن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ابھی یہاں سے شروع کریں، یقیناً اسے دیگر شعبوں تک بڑھائیں اور منشیات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔یہ منافع کمانے والے رشوت خور ’بڑے لوگ‘ جو خود آنکھیں بند کرکے لوگوں کی زندگی برباد کردیتے ہیں۔

دل لگی سے مزید