• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ اور کرکٹرز کی بیگمات کے کوکین استعمال کرنیکا انکشاف

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)ان دنوں بولی وڈ میں ڈرگز کے استعمال کے حوالے سےہلچل مچی ہوئی ہے ۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی طرف سے فلمی دنیا کے کئی اداکاراور اداکاراؤںکو پوچھ گچھ کیلئے بلایا جارہا ہے ۔ دیپیکا ، شردھا کپور ، سارا علی خان اور رکول پریت سنگھ سمیت کئی دیگر کو سمن جاری کیا گیا ہے ۔

اس دوران بولی وڈ اداکارہ اور ماڈل شرلن چوپڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی پی ایل میں بھی ڈرگز کاخوب استعمال ہوا ہے ۔اداکارہ شرلن چوپڑا کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے میچ کے بعد کرکٹرزاور بولی وڈ اسٹارز کی بیویاں واش روم میں کوکین کا استعمال کرتی تھیں۔

بھارتی نیوز چینل اے بی پی سے بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ شرلن چوپڑا نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں این سی بی کی طرف سے پوچھ گچھ کیلئے بلایا جاتا ہے تو وہ سارے راز کھول دیں گی ۔

اداکارہ نے ٹی وی چینل سے کہا کہ کے کے آر کے میچ کے بعد کرکٹرز اور بولی وڈ اسٹارز کی بیویاں واش روم میں کوکین کا استعمال کرتی تھیں ۔ حالانکہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ واقعہ آئی پی ایل کے کس سیزن میں پیش آیا ۔یاد رہے کہ تیسری مرتبہ آئی پی ایل کے مقابلے بھارت سے باہر کھیلے جارہے ہیں ۔

اس سے پہلے یہ ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ میں بھی ہوا ہے ۔ جبکہ دوسری مرتبہ آئی پی ایل کا انعقاد یو اے ای میں کیا جارہا ہے ۔اداکارہ شرلن چوپڑا نے ڈرگز پارٹی کے بارے میں کہا کہ میں کے کے آر کا میچ دیکھنے کیلئے کولکتہ گئی تھی ۔ میچ کے بعد پارٹی رکھی گئی تھی

۔ میں بھی اس پارٹی میں گئی ۔اداکارہ شرلن چوپڑا نے کہا کہ اس پارٹی میں میں نے دیکھا کہ کرکٹرز اور بولی وڈ کی بڑی شخصیات وہاں موجود تھیں ۔ میں ڈانس کرتے کرتے کافی تھک گئی تھی تو میں ترو تازہ ہونے کیلئے واش روم میں گئی ۔

انہوں نے بتایا کہ وہاں جو چل رہا تھا وہ دیکھ کر میں حیران ہوگئی ۔ ہر کوئی کوکین کا استعمال کررہا تھا۔

تازہ ترین