• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ بورڈ کا قومی ٹی20 کپ 2020 کیلئے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2020کے لیے میچ آفیشلزکے پینل کا اعلان کردیا ہے۔ تیس ستمبر سے ملتان میں شروع ہونے والے فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں پی سی بی کے ایلیٹ پینل میں شامل 14 امپائرز اور 6 میچ ریفریزہی فرائض انجام دیں گے۔ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن ناردرن اور خیبرپختونخواکی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔اس میچ میں آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں ضمیر حیدر اور فیصل خان آفریدی کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ قیصروحیدکو تھرڈ امپائراور آفتاب گیلانی کو فورتھ امپائرکی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ اس میچ میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی سربراہی میچ ریفری اقبال شیخ کو دی گئی ہے۔ فائنل 18 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلاجائے گا،جہاں آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شامل احسن رضا اور آصف یعقوب بطور آن فیلڈ امپائرز ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ ایونٹ کے سب سے بڑے معرکے میں میچ ریفری کے فرائض آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ریفریز میں شامل محمد جاوید ادا کریں گے۔پی سی بی کے 6 رکنی ایلیٹ پینل برائے میچ ریفریز میں علی نقوی (لاہور)، افتخار احمد(کراچی)، محمد انیس (لاہور)، محمد اقبال شیخ (حیدرآباد)، ندیم ارشد (فیصل آباد)اور پروفیسر جاوید ملک (ملتان)شامل ہیں۔پی سی بی کے 14 رکنی ایلیٹ پینل برائے امپائرزمیں احسن رضا (لاہور)، آفتاب حسین گیلانی (بہاولپور)، آصف یعقوب (اسلام آباد)، فیصل خان آفریدی (سرگودھا)، غفار کاظمی (لاہور)، عمران جاوید (کراچی)، ناصر حسین سینئر (لاہور)، قیصر وحید (لاہور)، راشد ریاض وقار (لاہور)، ثاقب خان (ایبٹ آباد)، شوزب رضا (لاہور)، سید امتیاز اقبال (کراچی)، ولید یعقوب (لاہور)اور ضمیر حیدر (لاہور) شامل ہیں۔

تازہ ترین