• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر، نیو کراچی سے دو لاشیں ملیں، ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں 4 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات،کرنٹ لگنےاور دیگر واقعات میں خاتون سمیت4افرادجاں بحق خاتون سمیت 3افرادزخمی ہوگئے،جبکہ ملیر اور نیو کراچی سے عمر رسیدہ خاتون اور مردکی لاشیں ملیں ۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون تھانے کی حدود میٹروسنیما کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار دونوجوانوں کو روند ڈالا حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ،اطلاع ملنےپر پولیس نےموقع پر پہنچ کر لاش وزخمی کو عباسی اسپتال منتقل کیا ،جہاں متوفی کی شناخت 30سالہ عادل ولد عمر خان اور زخمی کی عدنان ولد عباس کی نام سے ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق متوفی اورنگی ٹاون کے رہائشی تھے۔ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود بھینس کالونی جوگی موڑ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 45 سالہ خاتون شیل خان زوجہ ابراہیم جاں بحق ہوگئی،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ۔نیوکراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود نیو کراچی صباءسنیما کے قریب موٹرسائیکل سلپ ہونے سے 16سالہ حسین ولد شاہد زخمی ہوگیا،جسے قریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔عزیز بھٹی تھانے کی حدود ڈالمیا روڈ پرگاڑی کی ٹکر سے 45سالہ خاتون چمن معراج زوجہ معراج الدین زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ادھرسائٹ اے تھانے کی حدود میں واقع فیکٹری میں کام کے دوران مزدور گر کر جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ،جہااس کی شناخت 40سالہ سہیل ولد اقبال کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق متوفی اورنگی ٹاو ن کا رہائشی تھا۔علاوہ ازیں سرسید ٹاون تھانے کی حدود نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 22سالہ وسیم ولد فیاض شاہ جاں بحق ہوگیا ۔ملیر سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب سے 60 خاتون سالہ عائشہ بی بی زوجہ لطیف کی لاش ملی، پولیس کے مطابق فوری طور پروجہ موت معلوم نہیں ہوسکی۔جبکہ نیو کراچی اللہ والا ٹاؤن کے قریب سے 60 سالہ اقبال ولد سراج کی لاش ملی۔

تازہ ترین