• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وبائی صورتحال میں ہماری معیشت کو نقصان پہنچا ہے، وزیر اعلیٰ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا کے جب 60کیسز پاکستان میں ریکارڈ ہوئے تب ہم نے لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس وبائی صورتحال میں ہماری معیشت کو بھی نقصان پہنچا ہے وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مند لوگوں کی مالی مدد کی۔وہ جمعرات کو آئی بی اے کراچی میں خطاب کررہے تھے اس موقع پر ایگزیکٹوو ڈائریکٹر آئی بی اے ڈاکٹر اکبر زیدی نے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سادہ فارمولا تھا ہم نے عوام کو ٹیسٹ، کورینٹین، اور آئسولیٹ کیا جب سے کورونا کی وباء پھیلی ہے تب سے ہم مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔ رورل ایریاز میں اور متاثرہ علاقوں میں عوام تک راشن تقسیم کرنا ایک بڑا مسئلہ تھا ہماری کوشش رہی ہے کہ کورنا پھیلے نہ دیں،کورنا کے پھیلاؤ کو روکنا بڑا چیلنج تھا ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا نے ہماری طرز زندگی تبدیل کی ہے ہماری زندگی میں ٹھہراو آیا ہے لیکن اس وبائی صورتحال میں ہماری معیشت کو بھی نقصان پہنچا ہے وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مند لوگوں کی مالی مدد کی۔

تازہ ترین