• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹیفکیشن کی حیثیت پر حکومت سے وضاحت طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹی فکیشن کی موجودہ حیثیت پر سندھ حکومت سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا ہے کہ بتایا جائے لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹیفکیشن برقرار ہے یا واپس لے لیا گیا ہے؟ خدا نخواستہ وبا دوبارہ پھیلی اور لاک ڈاؤن کرنا پڑا تو کیا اقدامات کیے جائیں گے؟۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا سے دلائل بھی طلب کرلیے ہیں۔ جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں کورونا وباکے دوران فیکٹریوں سے برطرف ملازمین اور سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف مختلف صنعتوںکی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت انڈسٹریز کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران ملازمین کو تنخواہیں دینے اور برطرف نہ کرنے نوٹیفکیشن غیر قانونی طور پر جاری کیا، لیبر لاز اور کمپنی کے موجودگی میں نئےقوانین نہیں بنائے جاسکتے۔ ملازمین کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران ملازمین کو برطرف کرنے سے روکدیا تھا،لاک ڈاؤن کے دوران ہزاروں مزدوروں کو مختلف فیکٹریوں ، کارخانوں اور صنعتوں سے نکال دیا گیا۔بعد ازاں عدالت نے درخواستوں پر سندھ حکومت سے وضاحت مانگ لی ہے۔

تازہ ترین