• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعامنگی اور بسمہ اغوا کیس، مفرور ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس کی سماعت کے موقع پر ملزمان مظفر عرف موزی ، فیاض سولنگی، طارق، زوہیب قریشی اور وسیم راجہ عرف کامران کوجیل سے عدالت لایا گیا، تفتیشی افسر کی جانب سے مفرور ملزم سے متعلق رپورٹ جمع کرائی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں لیکن ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی ہے، عدالت نے مفرور ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔
تازہ ترین