سندھ میں مون سون سسٹم شدت اختیار کرکے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل
موسمی تبدیلیوں کے باعث لگے بندھے راستوں پر چلنے والے موسم بھی اپنے رنگ بدلنے لگے، ستمبر میں مون سون کے حالیہ تیور پر محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سندھ میں ستمبر کے دوران مون سون کی یہ شدت پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔