• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطرفی کیخلاف درخواست، فریقین کو نوٹس کی شوکت صدیقی کی استدعا مسترد

برطرفی کیخلاف درخواست، فریقین کو نوٹس کی شوکت صدیقی کی استدعا مسترد


اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے انہیں اس عہدہ سے ہٹانے کی رپورٹ /رائے دینے اور وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے فریقین کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیاہے کہ پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود ، جسٹس فیصل عرب ،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل 5 رکنی لارجر بنچ نے جمعرات کے روز کیس کی سماعت کی تو درخواست گزارکی جانب سے حامد خان ایڈوکیٹ پیش ہوئے اور عدالت سے فریقین کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی تو عدالت نے ان کی استدعا مسترد کردی اور جسٹس عمر عطا نے کہا کہ جن کو نوٹس جاری کرنا ہے وہ سب لوگ تو پہلے ہی یہاں عدالت میں موجودہیں۔

اگر درخواست قابل سماعت قرار پائی توانہیں نوٹس بھی جاری کر دیں گے،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ آرٹیکل 211کے تحت آپ کا موکل سپریم جوڈیشل کونسل کی رپورٹ کو چیلنج نہیں کرسکتا ہے۔

تازہ ترین