• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے واقعہ پر CCPO کے ریمارکس نے قوم کو شرمندہ کیا، پارلیمانی کمیٹی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پارلیمانی کمیٹی نے کہا ہے کہ موٹروے واقعہ پر CCPOکے ریمارکس نے قوم کو شرمندہ کیا،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت ہوا،کمیٹی کولاہور موٹر وے زیادتی کیس پر بریفنگ دی گئی۔

پولیس حکام کی جانب سے بتایاگیا کہ پولیس کی 25ٹیمیں کام کررہی ہیں، ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان سے تفتیش جاری ہے، اجلاس میں سی سی پی اولاہورنے سیاستدانوں پر ڈکیت اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کا الزام لگادیا جس پر رکن اسمبلی محسن رانجھا اور سی سی پی او لاہور میں تلخ کلامی ہوئی۔

کمیٹی اراکین نے کہا کہ موٹروے واقعہ اور اس پر ریمارکس نے پوری قوم کو شرمندہ کر دیا، ریاض فتیانہ نے کہا بتائیں پولیس انتظامات کے بغیر موٹروے کیوں کھولی۔

چھ ماہ پہلے موٹروے کھول دی گئی تو پولیس کیوں نہ لگائی، آئی جی موٹر وے پولیس کلیم امام نے کہا کہ انیس لنک موٹروے روڈز ایسی ہیں جن کا کنٹرول ہمیں دے دیا گیا ہے مگر پولیس بھرتی کی اجازت نہیں دی گئی۔

تازہ ترین