• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسداللہ خان کو دوبارہ واٹربورڈ کے ایم ڈی کا اضافی چارج دیدیا،آخری مستقل ایم ڈی ہاشم رضا زیدی تھے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹراسداللہ خان کو دوبارہ واٹربورڈ کا مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا۔ انہیں یہ چارج اضافی دیا گیا ہے۔ سبکدوش ہونے والے ایم ڈی خالد شیخ کے پاس بھی اضافی چارج تھا۔ خالد شیخ ڈھائی ماہ ایم ڈی ر ہے جبکہ اس سے قبل اسد اللہ خان فروری 2019 سے جولائی 2020 تک ایم ڈی رہ چکے ہیں اس وقت بھی ان کے پاس ایم ڈی کا اضافی چارج تھا اس طرح گزشتہ دوسال سے حکومت سندھ افسران کو اضافی چارج دے کر کام چلا رہی ہے اور اس کے پاس مستقل ایم ڈی لگانے لئے کوئی افسر دستیاب نہیں ہے آخری بار مستقل ایم ڈی ہاشم رضا زیدی تھے جو ریٹائرڈ ہو چکے ہیںحکومت سندھ ایسا سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی سے بچنے کے لئے کر تی ہے کیونکہ ایم ڈی واٹر بورڈ کی پوسٹ کیڈر اور گریڈ 20 کی ہے ادارے کے ملازمین اور افسران کا کہنا ہےکہ کراچی جیسے بڑےشہر کے اہم ادارے کے لئے متقل ایم ڈی کی تعیناتی نہ ہونا لمحہ فکریہ اور حکومت کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے بہتر ہے کہ حکومت جس افسر کو ایم ڈی تعینات کرے اسے مستقل طور پر لگایاجائے تا کہ ادارے کو بہتر طور پر چلایا جا سکے دوبارہ تعینات ہونے والے ایم ڈیاسداللہ خان ان دنوں چھٹی پر امریکا گئے ہوئے ہیں آئیندہ چند روز میں ان کی واپسی متوقع ہے۔
تازہ ترین