• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی بابا کے بانی جیک ما سے چین کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) آن لائن تجارتی کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما سے چین کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا۔

جیک ما سے یہ اعزاز منرل واٹر بنانے والی کمپنی کے بانی ژانگ شا شان نے چھینا ہے۔

ژونگ نے 1996ء میں چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں ’نانگ فو اسپرنگ‘ نامی کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔

دنیا کے امیر ترین افراد کی تفصیلات جاری کرنے والے ادارے بلوم برگ بلین ائیر انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق ژانگ شان شان 58.7؍ ارب ڈالر کے ساتھ چین کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔انکے اثاثے جیک ما سے 2؍ ارب ڈالر زیادہ ہیں۔

ژانگ کے اثاثوں میں اچانک اضافے کی اہم وجہ ان کی ایک کمپنی ’بیجنگ وانٹائی بائیولوجیکل فارمیسی انٹرپرائز‘ کی جانب سے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں دو جامعات کے ساتھ اشتراک بھی ہے۔

رواں برس اگست تک اس کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 20 ارب ڈالر تک پہنچ چکی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق ژونگ اب ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں جبکہ پہلے نمبر پر بھارتی صنعتکار مکیش امبانی موجود ہیں۔

دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی فہرست میں اب ژونگ کا نمبر 17 واں ہوگیا ہے۔

تازہ ترین