اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے 45 منٹ اپنا خطاب جاری رکھا جس پر بھارتی میڈیا واویلا مچا رہا ہے کہ جب ہر لیڈر کو 15 منٹ کا وقت مقرر تھا تو عمران خان کو 45 منٹ کیوں ملے؟
عمران خان کے خطاب کے دوران اجلاس میں موجود بھارتی مندوبین کے چہرے اُترے ہوئے تھے اور ان کے تاثرات نے یہ واضح کردیا کہ عمران خان بھارتیوں کے لیے خطرہ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سےتاریخی خطاب کر کے جہاں پاکستانیوں کے دِل جیت لیے وہیں اُن کے خطاب نے بھارتیوں کو کشمکش میں ڈال دیا۔
وزیراعظم عمران خان نےاپنے خطاب کے ذریعے عالمی برادری کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اصل چہرہ دِکھا دیا۔
یہ بھی پڑھیے: کشمیر پر اب صلح صفائی کا نہیں کارروائی کا وقت ہے
اُنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی حکومت نےسلامتی کونسل کی 11 قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کو ختم کیا ، جس کے بعد سے مقبوضہ وادی میں80 لاکھ کشمیری 9 لاکھ بھارتی فوجیوں کی گرفت میں ہیں اور اُن کے ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی تقریر کے دوران5 بار تالیاں
اس بات کے دوران کیمرہ مین نے بھارت کے پینل میں موجود خواتین دکھائیں۔
عمران خان کے اِس خطاب کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں موجود بھارت کی نمائندگی کرنے والی خواتین ہکا بکا ہوکر رہ گئیں اور وہ کیمرہ کی آنکھ سے نہ بچ سکیں۔
جنرل اسمبلی میں موجود کیمرہ مین نے بھی عمران خان کے خطاب کے ایک ایک جملے پر بھارتی نمائندوں کے چہرے کے تاثرات دِکھائے ۔
بھارتی نمائندہ خواتین کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے بے شمار ٹوئٹز کیے جا رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عمران خان نے جب 27 فروری کا تذکرہ کیا تو کیمرہ مین نے اجلاس میں بیٹھیں بھارتی مندوبین کے افسردہ چہرے دکھائے۔
بھارت کے پینل میں بیٹھیں ایک نمائندہ کا اترا ہوا چہرا سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان بمقابلہ مودی
دونوں نمائندوں پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ عمران خان نے اپنے خطاب میں بھارتیوں کو لتاڑ کر رکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم کے خطاب کی سوشل میڈیا پر دھوم
ایک صارف نے مودی کی پردے کے پیچھے سے دیکھنے والی تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ مودی نے عمران خان کا خطاب کچھ اس طرح سنا ہے۔
اپنے خطاب میں جب بھارتیوں کو ہٹلر سے تشبیہ دی تو تب بی بھارتی نمائندوں کا چہرہ کیمرہ مین سامنے لے آیا۔
بھارتی میڈیا میں ایک اس بات پر پھر بھرپور شور کیا جارہا ہے کہ دنیا کے باقی لیڈران کو تقریر کے لیے 15 منٹ کا وقت دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا
بھارتی میڈیا یہ سوال اٹھا رہا ہے کہہ عمران خان نے 43 منٹ تک اپنا طویل خطاب کیوں جاری رکھا؟
ایک صارف نے لکھا کہ عمران خان کے خطاب نے مودی کی صورتحال نازک کردی۔
یہ بھی پڑھیے: عمران نے بھرپور چھکا مارا کوئی کسر نہیں چھوڑی
ایک صارف نے بھارتی مندوبین کی تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارا چہرہ پڑھیں حالات نہ پوچھیں۔
عمران خان کے خطاب کے بعد سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے اور دلچسپ میمز بنائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم نے عالمی برادری کو خبردار کردیا
اقوام متحدہ میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کو عالمی میڈیا پر بھی سراہا جا رہا ہے۔
خلیج میگ نے اپنی خبر کی سرخی میں لکھا کہ ’اگر عمران خان سلیکٹڈ ہیں تو یہ بہترین سلیکشن ہے۔‘