آپ آف لائن ہیں
جمعرات11؍ ربیع الاوّل 1442ھ 29اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کوہلی کی خراب پرفارمنس، گواسکر کے مورد الزام ٹھہرانے پر انوشکا برہم

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اپنے شوہر اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی پرفارمنس سے متعلق سابق ٹیسٹ کرکٹر سنیل گواسکر کے بیان پر غصے میں آگئیں۔

بھارتی اداکارہ نے جمعہ کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پوسٹ میں بھارتی کرکٹ لیجنڈ سنیل گواسکر کو جواب دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ گواسکر صاحب آپکا پیغام ایک ناپسندیدہ حقیقت ہے۔ 

یاد رہے کہ  سابق بھارتی کپتان اور ماضی کے عظیم اوپننگ بیٹسمین سنیل گواسکر نے ایک روز قبل آئی پی ایل کے تحت رائل چیلنجرز بنگلور اور کنگ الیون پنجاب کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران کمنٹری کے دوران  رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کی خراب پرفارمنس کو ان کی اہلیہ انوشکا شرما سے جوڑا تھا۔

انوشکا کے حوالے سے  سنیل گواسکر کے یہ ریمارکس  ویرات کوہلی کے پرستاروں کو سخت ناگوار گزرے، جبکہ بعض پرستاروں نے تو بھارتی کرکٹ بورڈ پر زور دیا کہ وہ ٹوئٹر کے کمنٹری کرنے والے پینل سے گواسکر کا نام نکال دیں۔

انوشکا شرما اس معاملے پر کچھ عرصے سے پریشان ہیں اور ماضی میں ویرات کوہلی کی پرفارمنس کے حوالے سے متعدد بار انکا نام اس معاملے میں لایا جاچکا ہے۔

لہٰذا انھوں نے اسکا جواب دینا مناسب سمجھا۔ بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما نے سنیل گواسکر کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ میرے دل میں آپ کے لیے بہت احترام اور محبت ہے، اور میں یہ وضاحت چاہتی ہوں کہ آپ ایسا کیوں سمجھتے ہیں؟  ایک بیوی اپنے شوہر کی خراب پرفارمنس کی ذمہ دار ہے؟

انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سالوں سے آپ نے کرکٹ کمنٹری کے دوران  تمام کرکٹرز کی ذاتی زندگی کے معاملات کا احترام کیا، کیا آپ اسی طرح کا احترام اور حق مجھے یا ہمیں (انوشکا اور ویرات) دینے کا نہیں سوچتے؟ 

انوشکا نے کہا، مجھے یقین ہے کہ آپ کے ذہن میں گزشتہ شب میرے شوہر کی کارکردگی کے حوالے سے بہت سے دوسرے الفاظ اور جملے ہونگے تو پھر میرا نام استعمال کرنا مناسب تھا؟ انھوں نے مزید کہا کہ یہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ہے اور چیزیں مجھے تبدیل نہیں کرسکتیں، مجھے کرکٹ کے معاملات میں اور اس قسم کے بیانات دینے میں شامل نہ کیا جائے تو بہتر ہوگا۔

 محترم گواسکر صاحب آپ ایک لیجنڈ ہیں اور اس شرفاء کے کھیل میں آپکا نام بہت بلندی پر ہے، میں آپکو صرف یہ بتانا چاہتی تھی کہ میں نے اس وقت کیا محسوس کیا جب میں نے آپکو اپنا نام لیتے سنا۔ 

یاد رہے کہ کوہلی نے کنگ الیون پنجاب کے دو کھلاڑیوں کے کیچز ڈراپ کیے جسکے نتیجے میں  کنگ الیون پنجاب کے کپتان کے ایل راہول  کو موقع ملا کے وہ ایک بڑی سنچری اسکور کرسکیں، جس سے ان کی ٹیم نے ایک بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔ جبکہ رائل چیلنجر کے کپتان کوہلی بیٹنگ میں بھی ناکام رہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید