آپ آف لائن ہیں
اتوار14؍ ربیع الاوّل1442ھ یکم نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی سے MQM لندن کے 2 ٹارگٹ کلر گرفتار


محکمہ انسداد دہشتگ گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے پاک کالونی میں کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن کے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان کئی مرتبہ گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔

انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدرکے مطابق ایم کیو ایم لندن کے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو پاک کالونی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں منور اقبال اور وسیم عرف کمانڈو شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دونوں ملزمان نے 1995 سے 2012 تک متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی اور سرکاری افسران، پولیس اہلکاروں سمیت سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا۔

انچارج سی ٹی دی کے مطابق دونوں ملزمان نے کم از کم 15 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ گرفتار ملزم وسیم کمانڈو بنگلوں میں بھی ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔

قومی خبریں سے مزید