• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم پارلیمانی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے پر رضامند


اپوزیشن اور حکومت کے تناؤ اور کھینچا تانی کے درمیان وزیراعظم عمران خان نے تمام پارلیمانی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے کہا کہ عوامی مفاد سے متعلق قانون سازی کے عمل میں دیگر پارلیمانی پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ عوام کے حقوق کے تحفظ اور فراہمی میں مقننہ کا اہم ترین کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ قوانین میں جو اصلاحات یا ترامیم درکار ہیں، اس میں حکومتی اراکین کردار ادا کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین