• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی لائسنس والے پائلٹس کی لسٹ میں خامیاں سامنے آگئیں

پائلٹس کے جعلی لائسنس والے معاملے میں اہم ترین انکشاف ہوا ہے، جعلی لائسنس والے 262 پائلٹس کی لسٹ میں خامیاں سامنے آگئیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنسنگ نے متعلقہ حکام کو خط لکھ دیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر نے خط میں کہا کہ ایوی ایشن ڈویژن کے بورڈ آف انکوائری نے انکشاف کیا ہے کہ ایئر لائنز نے سی اے اے کو ناکافی اور خامیوں سے بھرپور ڈیٹا فراہم کیا۔


خط میں مزید کہا گیا کہ اسی بنیاد پر جعلی لائسنس والے 262 پائلٹس کی لسٹ میں خامیاں سامنے آئی ہیں، ایئر لائنز کی جانب سے پائلٹوں کی آئی ڈی غلط دینے سے لسٹ میں خامی آئی۔

ایڈیشل ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا کہ ایئر لائنز نے تصحیح شدہ ڈیٹا دیا تو لائسنسوں کی جانچ پڑتال کروائی، سی اے اے کی دوبارہ جانچ پر 30 پائلٹس کے لائسنس اصلی نکلے ہیں۔

خط میں لائسنس کا غلط ڈیٹا مہیا کرنے پر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

تازہ ترین