• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائلٹس کے جعلی و مشکوک لائسنس سے متعلق حتمی رپورٹ

پائلٹس کے جعلی اور مشکوک لائسنس کے معاملے پر وزارت ہوا بازی کی حتمی رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے مزید 26 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دی ہے۔

وزارت ہوا بازی کی رپورٹ کے مطابق مزید 6 پائلٹس کا لائسنس بھی عدالتی حکم امتناع ختم ہونے پر منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 جون کو ایوان میں بتایا گیا کہ 262 پائلٹس کے لائسنس جعلی تھے، جس کے بعد ایوی ایشن ڈویژن نے 28 پائلٹس کے لائسنس منسوخی کی کابینہ سے منظوری لی۔

وزارت ہوابازی کی حتمی رپورٹ میں 76 پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیے گئے جو کل پائلٹس کا 8 فیصد بھی نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 76 پائلٹس میں سے 32 کو بہت ہلکی سزا تجویز کی گئی، ہلکی سزاؤں میں ایک سال تک لائسنس معطلی شامل ہے۔

وزارت ہوا بازی کی حتمی رپورٹ کے مطابق دیگر 186 پائلٹس کو بحال کردیا، اس حوالے سے ایئرلائنز کو خطوط بھیجے جائیں گے۔

تازہ ترین