• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کا دورہ کیا اورمریضوں کو دی جانے والی صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پراسپتال کے ایم ایس پروفیسر نور محمد سومرو، ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی ، ڈاکٹر سعد نیاز خالد ، ڈاکٹر اسماعیل میمن ودیگر بھی موجود تھے ۔ پروفیسر نور محمد سومرو نےڈی جی رینجرز کو اسپتال کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر ڈی جی رینجرز نے اطمنان کا اظہار کیا۔ انہو ں نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔ بعد ازاں ڈی جی رینجرز نے سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کابھی دورہ کیا جہاں پروفیسر ادیب الحسن رضوی نےانہیں بریفنگ دی اور سہولیات سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین