• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ، مختلف اقسام کی دالیں 15 روپے فی کلو مہنگی ہو گئیں

کراچی(این این آئی)ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، ایک ہفتے کے دوران مختلف اقسام کی دالیں 15 روپے کلو تک مہنگی ہو گئی ہیں، تفصیلات کے مطابق مرغی تو پہلے ہی عوام سے روٹھی ہوئی تھی، اب رہی سہی کسر دالوں کی قیمتوں نے نکال دی ہے۔ مختلف اقسام کی دالیں 15 روپے فی کلو تک مہنگی ہو چکی ہیں، جس کے باعث عوام کے لئے اب دال روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے۔ہول سیلرز دالوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجوہات پیدار میں کمی کے باعث برآمدی دالوں پر انحصار بڑھ جانے کو بتاتے ہیں۔
تازہ ترین